• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 46612

    عنوان: تصوف كی تعریف

    سوال: مجھے تصوف کی تعریف اور تفصیل سے جاننا ہے ، مہربانی کرکے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1142-893/B=9/1434 کسی عالم باعمل پیر کے پاس رہ کر اپنے باطن کی اصلاح کرنا اور اپنے نفس کا تزکیہ کرنا، یعنی اخلاق رذیلہ تکبر، ریاکاری، حسد بغض وکینہ کو دور کرنا اور حرص ولالچ کو اپنے اندر سے نکالنا، اور اچھے اخلاق یعنی تواضع، خدا ترسی، اخلاص، توکل کی صفت کو اپنے اندر پیدا کرنا اور سب کام شریعت کے حدود میں رہ کر کرنا اور پیر کے ساتھ بیعت معاہدہ کرکے کرنا اسی کا نام تصوف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند