• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 43628

    عنوان: اللہ سے دوستی نبھانے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

    سوال: اللہ سے دوستی نبھانے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 43628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 84-98/H=2/1434 تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے بچتا رہے ہرہر کام میں شریعت مطہرہ کا حکم معلوم کرکے عمل کرتا رہے، فرض واجب سنت، مستحبات پر مداومت رکھے، تقویٰ پرہیزگاری کو لازم کرلے، حقوق اللہ اورحقوق میں ادنی سی کوتاہی نہ کرے، متبع سنت صالحین متقین علماء اور اکابر سے ربط مضبوط رکھے کوئی گناہ اگر ہوجائے تو جلد از جلد سچی پکی توبہ کرلے ثقہ ومعتبر علمائے کرام تصانیف کو بکثرت مطالعہ میں رکھے، بعنوان ”مرید بلکہ ہرمسلمان کو رات دن اس طرح رہنا چاہیے“ حضرت مولانا اقدس الحاج اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ نے بہشتی زیور میں چالیس ہدایات تحریر فرمائی ہیں اُن کو روزانہ ایک مرتبہ کم ازکم بغور پڑھ لیا کرے، اور ان ہدایات کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں جو کچھ کیا سب کا محاسبہ کرلیا کرے یہ انتہائی سہل اور آسان طریقہ اللہ پاک کی محبت ودوستی نبھانے کا ہے، بلکہ جنت تک پہنچنے کی عمدہ ترین صورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند