• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 40153

    عنوان: کیا ضیاء القلوب میں بتلائے ہوے ذکر و اذکار کو بغیر بیعت کے پڑھ سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا ضیاء القلوب میں بتلائے ہوے ذکر و اذکار کو بغیر بیعت کے پڑھ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 40153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1155-1155/M=8/1433 جو ذکر واذکار منقول وماثور ہیں، ان کو بغیر بیعت کے بھی پڑھ سکتے ہیں، ہاں مراقبہ وغیرہ یا دیگر وظائف کا وِرد شیخ سے بیعت وارشاد کے بعد پڑھنا مفید اور مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند