• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 40001

    عنوان: مجلس ذكر كے بارے میں

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ میں اپنے گھر کے کسی کمرے میں یا پڑوس کی مسجد میں لا الہٰ الاللہ کی ضرب لگانے والی مجلس شروع کرنا چاہتا ہوں جس میں ۵۰۰ مرتبہ لا الہٰ الاللہ اور ۵۰۰ مرتبہ اللہ اللہ یا ۱۰۰۰ مرتبہ کا ورد کیا جاتا ہے تو کیا میں یہ عمل شروع کر سکتا ہوں یا نہیں شریعت اس بارے میں اجازت دیتی ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 40001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1122-698/L=8/1433 آپ کسی بزرگ سے بیعت ہیں یا نہیں، اگر نہیں ہیں تو پہلے کسی متبع سنت بزرگ سے مرید ہوجائیں اور انھیں کے مشورہ کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند