• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 37314

    عنوان: دیوبندعلم

    سوال: (حضرت مولانا ) اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ کے نام کے آگے نقشبندی ،سہر وردی اور قادری کیوں لگاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 37314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 322=265-3/1433 صوفیائے کرام کے چار سلسلے چلتے ہیں: (۱) چشتیہ: جو خواجہ معین الدین چشتی کی طرف منسوب ہے۔ (۲) نقشبندیہ: جو خواجہ بہاوٴ الدین نقشبندی کی طرف منسوب ہے۔ (۳) قادریہ: جو شیخ عبدالقادر جیلانی کی طرف منسوب ہے۔ (۴) سہروردیہ: یہ شیخ شہاب الدین سہروردی کی طرف منسوب ہے۔ جن بزرگوں کو ان کے شیخ (پیر) نے چاروں سلسلے میں اجازت وخلافت دے رکھی ہے، ان بزرگوں کے نام کے آگے یہ چاروں نسبتیں لگادیتے ہیں، چشتی، نقشبندی، قادری، سہروردی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند