• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36857

    عنوان: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ مرید بننے سے کیا مراد ہے؟ کیا کسی کا مرید بننا ضروری ہوتاہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟اورکوئی وظیفہ پڑھنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہوتاہے؟ کس سے اجاز ت لی جائے؟

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ مرید بننے سے کیا مراد ہے؟ کیا کسی کا مرید بننا ضروری ہوتاہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟اورکوئی وظیفہ پڑھنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہوتاہے؟ کس سے اجاز ت لی جائے؟

    جواب نمبر: 36857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 203=152-3/1433 مرید ہونا درحقیقت کسی عالم باعمل کے ہاتھ پر نیک کاموں کے کرنے اور برے کاموں سے بچنے کا ایک معاہدہ ہوتا ہے، مرید بننا ضروری تو نہیں ہے لیکن معاہدے کے بعد اصلاح جلدی اور صحیح طریقے سے ہوجاتی ہے، اور چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کا سلسلہ چلا آرہا ہے، اس لیے اس کے مسنون ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے، مگر مرید ہونے کے لیے کسی ایسے عالم باعمل کو ڈھونڈھنا چاہیے جو متبع سنت ہے اور لوگوں کی اصلاح کا تجربہ رکھتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند