• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36487

    عنوان: وحدت الوجود

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عقیدہ وحدة الوجود کے بارے میں قرآن ور سنّت ور سلف صالحین کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 36487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 192=111-2/1433 ”وحدة الوجود“ صوفیائے کرام کی اصطلاح ہے، اس کا حاصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود کامل اور اس کے مقابلہ میں تمام ممکنات کا وجود اتنا ناقص ہے کہ کالعدم ہے، عام محاورہ میں عام محاورہ میں کامل کے مقابلہ میں ناقص کو معدوم سے تعبیر کیا جاتا ہے جیسے کسی بڑے علامہ کے مقابلہ میں ناقص کو معدوم سے تعبیر کیا جاتا ہے، جیسے کسی بڑے علامہ کے مقابلہ میں معمولی تعلیم یافتہ کو یا کسی مشہور پہلوان کے مقابلہ میں معمولی شخص کو کہاجاتا ہے کہ یہ تو اس کے سامنے کچھ بھی نہیں حالانکہ اس کی ذات اور صفات موجود ہیں، مگر کامل کے مقابلہ میں انھیں معدوم قرار دیا جاتا ہے، اس طرح اللہ تعالیٰ کے وجود کامل کے سامنے تمام مخلوق کے وجود کو حضرات صوفیا معدوم قرار دیتے ہیں، یہ عقیدہ قرآن وحدیث کے خلاف نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند