• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36267

    عنوان: میر سوال وحدة الوجود کے بارے میں ہے۔ براہ کرم، قرآن ، حدیث اور سلف صالحین کے کے مطابق اس پر رشنی ڈالیں۔ اکابر علماء اس عقیدہ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

    سوال: میر سوال وحدة الوجود کے بارے میں ہے۔ براہ کرم، قرآن ، حدیث اور سلف صالحین کے کے مطابق اس پر رشنی ڈالیں۔ اکابر علماء اس عقیدہ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 36267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 192=111-2/1433 ”وحدة الوجود“ صوفیائے کرام کی اصطلاح ہے، اس کا حاصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود کامل اور اس کے مقابلہ میں تمام ممکنات کا وجود اتنا ناقص ہے کہ کالعدم ہے، عام محاورہ میں کامل کے مقابلہ میں ناقص کو معدوم سے تعبیر کیا جاتا ہے جیسے کسی بڑے علامہ کے مقابلہ میں ناقص کو معدوم سے تعبیر کیا جاتا ہے، جیسے کسی بڑے علامہ کے مقابلہ میں معمولی تعلیم یافتہ کو یا کسی مشہور پہلوان کے مقابلہ میں معمولی شخص کو کہاجاتا ہے کہ یہ تو اس کے سامنے کچھ بھی نہیں حالانکہ اس کی ذات اور صفات موجود ہیں، مگر کامل کے مقابلہ میں انھیں معدوم قرار دیا جاتا ہے، اس طرح اللہ تعالیٰ کے وجود کامل کے سامنے تمام مخلوق کے وجود کو حضرات صوفیا معدوم قرار دیتے ہیں، یہ عقیدہ قرآن وحدیث کے خلاف نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند