• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36121

    عنوان: بیت ا طریقت

    سوال: JENAB MOFTI صاحب پیر طریقت سے کیا مرد ہے - اس کی بنیدیی پہچان ہے اور بیت کی کتنی اقسام ہیں بارہ کرم تفصیل سے جواب دیں - کون تصوّف کی بیت لے سکتا ہے -

    جواب نمبر: 36121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 219=143-2/1433 پیر طریقت سے مراد شیخ کامل ہے جس کی پہچان یہ ہے کہ وہ بہ قدر ضرورت علم دین رکھتا ہو، عقائد حقہ، اعمالِ صالحہ، اخلاقِ فاضلہ سے متصف ہو، حب جاہ حب مال، ریا حسد بغض وغیرہ کی اصلاح کسی شیخ محقق کی تربیت میں رہ کر کرچکا ہو اور اس شیخ محقق نے اس پر اعتماد کیا ہو، اور اس کو بیعت کرنے کی اجازت بھی دی ہو، بدعات سے پرہیز کرتا ہو، متبع سنت ہو، مذکورہ بالا اوصاف کا حامل شخص ہی تصوف کی بیعت لے سکتا ہے، ہرکسی کے ہاتھ پر بیعت ہوجانا درست نہیں، بیعت کی پانچ قسمیں ہیں۔ (۱) بیعت اسلام۔ (۲) بیعت جہاد۔ (۳) بیعت خلافت۔ (۴) بیعت سلوک۔ (۵) بیعت معاہدہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند