• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36045

    عنوان: غوث کسے کہتے ہیں؟ کیا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث تھے؟ غوث کی کیا صفت ہوتی ہے؟

    سوال: غوث کسے کہتے ہیں؟ کیا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث تھے؟ غوث کی کیا صفت ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 36045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 224=170-3/1433 غوث کی صفت یہ ہے کہ وہ عالم ربانی ہو، متبع سنت ہو، شرک وبدعت سے اجتناب کرتا ہو، علم باطنی میں کامل ہو، صوفیہ کی اصطلاح میں غوث ولایت کا ایک مقام ہے اورغوث اس مستجاب الدعوات ہستی کو کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ سے دعا اور فریاد کرتا ہے، شیخ عبدالقادر جیلانی بھی اسی منصب پر فائز تھے، باقی ان کے متعلق یہ عقیدہ رکھنا یہ کوئی مافوق الفطرت متصرف خود مختار، نافع وضار، عالم الغیب حاضر وناظر یا مسجودِ خلائق ہستیاں ہیں جن کو غائبانہ فریادرسی کے لیے پکارنا جائز ہو، جیسا کہ بعض اہل بدعت نے سمجھا ہے۔ صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند