• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 35347

    عنوان: کیا ہم کسی کے مرید بن سکتے ہیں برائے کرم مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیجیے۔

    سوال: کیا ہم کسی کے مرید بن سکتے ہیں برائے کرم مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیجیے۔

    جواب نمبر: 35347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1774=1253-12/1432 کسی کا مرید بننا جائز ہی نہیں بلکہ سنت بھی ہے۔ القول الجمیل میں ہے: أما المسئلة الأولی فاعلم أن البیعة سنة (القول الجمیل) البتہ بیعت ایسے شخص سے ہونا چاہیے جو دین کی ضروری باتوں کو جاننے والا ہو جن کا ثبوت شریعت سے ہے، کامل متبع سنت وشیخ طریقت اور گناہوں سے بچنے والا ہو۔ ہرکس وناکس کے ہاتھ پر بیعت ہوجانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند