• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 32508

    عنوان: تصوف کیا ہے؟صوفی ازم کیا ہے؟

    سوال: تصوف کیا ہے؟صوفی ازم کیا ہے؟میں انجینئر کا طالب علم ہوں اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ نہیں کرسکتا، میں ان باتوں میں الجھاہوا ہوں۔ براہ کرم، تصوف اورصوفی ازم کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 32508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1044=1044-7/1432 صوفی ازم کیا ہے؟ اس بارے میں ہمیں تحقیق نہیں، یہ اصطلاح ہمارے یہاں رائج نہیں ہے، اس لیے کچھ عرض کرنے سے معذرت ہے، تصوف باطنی اصلاح کا نام ہے، یعنی نفس کو رذائل سے پاک کرنے کے لیے کسی مرشد کامل متبع سنت صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرے، تزکیہٴ نفس تو لازم ہے، البتہ اس کے لیے کسی شیخ کامل سے بیعت ہونا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند