• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 32405

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک سے نور کی لہریں

    سوال: ہمارے شیخ صاحب کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک سے نور کی لہریں نکلتی ہیں جو ہر مومن تک جاتی ہیں۔ اور جیسے ہی یہ لہریں منقطع ہوتی ہیں انسان مرتد ہوجاتا ہے۔ او رکچھ لہریں بہت مضبوط ہوتی ہیں جو ایک تعلق سے چلتی ہیں جیسے بیعت کا تعلق ہوتا ہے۔ (۱) کیا یہ باتیں ٹھیک ہیں، اور قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟ (۲) کیا اس میں قرآن وحدیث کا حوالہ چاہیے؟

    جواب نمبر: 32405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 946=354-6/1432 (۱) (۲) مجھے ان باتوں کا علم نہیں، آپ اپنے شیخ سے ان باتوں کا حوالہ طلب کریں آپ کے شیخ کی بات بغیر حوالہ کے معتبر نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند