• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 31950

    عنوان: میرے وہاں ایک میاں صاحب ہیں جو جس کے گھر آتے ہیں عورتوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں گھر میں ہی گھسے رہتے ہیں یہاں تک کی نماز بھی نہیں پڑھتے ہیں ان کو کہاں تک صحیح مانا جائے؟

    سوال: میرے وہاں ایک میاں صاحب ہیں جو جس کے گھر آتے ہیں عورتوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں گھر میں ہی گھسے رہتے ہیں یہاں تک کی نماز بھی نہیں پڑھتے ہیں ان کو کہاں تک صحیح مانا جائے؟

    جواب نمبر: 31950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 927=603-6/1432 اگر استفتاء میں حالات درست نقل کیے ہیں تو فاسق معلن ہونے کی حد تک صحیح مانا جائے نیز دینی امور سے متعلق ان میاں صاحب پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے، اپنی عورتوں کو اس شخص سے بچانا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند