• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 31420

    عنوان: متقی بننے كے لیے كوئی وظیفه بتائیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میرے شوہر پہلے بہت نیک تھے متقی، مگر اب وہ جاندار اشیاء کی فوٹوگرافی کرنے لگے ہیں، میوزک سنتے ہیں اور فحاشی دیکھتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں وہ دوبارہ متقی بن جائیں۔ کوئی وظیفہ بتائیں۔شکریہ!

    جواب نمبر: 31420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 688=693-4/1432 اللہ آپ کے شوہر کو متقی پرہیزگار بنائے، حکمت ونرمی کے ساتھ گاہے بگاہے سمجھاتی رہیں، تبلیغی جماعت میں بھیجنے کی کوشش کریں، گھر میں فضائل اعمال وغیرہ کی تعلیم شروع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند