• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 24471

    عنوان: میں تقریبا چھ سال پہلے اپنے شیخ سے بیعت لیاتھا، لیکن کاہلی اور ناسمجھی کے باعث عمل پابندی نہ کرسکا اور نہ ہی مرشد سے رابطہ قائم ہوا، دراصل میں نے ایک گروپ کے ساتھ بیعت لیا تھا، اس لیے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا میری بیعت قائم ہے ؟ یا مجھے تجدید بیعت کرنی ہوگی یا کسی دوسرے بزرگ کے ہاتھ میں بیعت لے سکتاہوں؟ براہ کرم، رہنائی فرمائیں۔

    سوال: میں تقریبا چھ سال پہلے اپنے شیخ سے بیعت لیاتھا، لیکن کاہلی اور ناسمجھی کے باعث عمل پابندی نہ کرسکا اور نہ ہی مرشد سے رابطہ قائم ہوا، دراصل میں نے ایک گروپ کے ساتھ بیعت لیا تھا، اس لیے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا میری بیعت قائم ہے ؟ یا مجھے تجدید بیعت کرنی ہوگی یا کسی دوسرے بزرگ کے ہاتھ میں بیعت لے سکتاہوں؟ براہ کرم، رہنائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 24471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1469=1144-8/1431

    جی ہاں آپ کی بیعت قائم ہے۔ جو کچھ تسبیحات آپ کے مرشد نے بتائی ہیں اسی پر عمل کرتے رہیں۔ تجدید بیعت کے بجائے اگر کسی بزرگ کو اپنا مشیر بنالیں اور اس سے اصلاح لیتے رہیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند