• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 23200

    عنوان: میرا آپ سے سوال ہے کہ لوگ کہتے ہیں وظیفہ کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے او ریہ بھی کہتے ہیں زیادہ وظیفہ نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ وظیفہ بھاری ہوتا ہے۔ کیا یہ باتیں درست ہیں؟

    سوال: میرا آپ سے سوال ہے کہ لوگ کہتے ہیں وظیفہ کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے او ریہ بھی کہتے ہیں زیادہ وظیفہ نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ وظیفہ بھاری ہوتا ہے۔ کیا یہ باتیں درست ہیں؟

    جواب نمبر: 23200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1123=1123-7/1431

    جو ادعیہ یا تسبیحات احادیث سے ماثورہ ہیں اور جن مواقع پر پڑھنا ثابت ہے، ان کے لیے کسی شیخ ومرشد سے اجازت کی ضرورت نہیں، ان کو آپ ثابت شدہ مواقع پر خود پڑھ سکتے ہیں، البتہ جو اوراد ووظائف شیخ اپنے مرید کی اصلاح وتزکیہ کے لیے حسب احوال تلقین کرتے ہیں، ان اوراد کا وظیفہ اپنے شیخ ومرشد کی اجازت سے کرنا چاہیے، اور کمیت وکیفیت میں شیخ کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند