• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 173495

    عنوان: ذکر واذکار میں دوام یا عدم دوام سے متعلق سوال کا حکم

    سوال: سلام کیا یہ صحیح ہے کہ حضور پاک ذکرو اذکار میں سے کبھی کوئی عمل کرتے تھے اور کبھی کوئی یا کچھ عمل مسلسل کرتے تھے اور بعض جیسے بے پناہ ثواب والے اعمال ہیں وہ کبھی کبھار کرتے تھے جیسے کہ عمل مختصر ثواب زیادہ کتاب ہے اور مستند مجموعہ وظائف میں جو بے پناہ ثواب والے اعمال ہیں کیا حضور پاک وہ روزانہ ہڑھتے تھے ایک جگہ میں نے پڑھا تھا کہ حضور پاک کبھی کوئی دعائیں پڑھتے تھے تو کبھی کوئی ؟

    جواب نمبر: 173495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:74-71/sn=2/1441

    جی ہاں! بہت سے اعمال ایسے ہیں جن کو آپ ﷺکبھی کبھی انجام دیتے تھے، ان پر مواظبت نہیں فرماتے تھے؛ لیکن بہت سے اعمال ایسے بھی ہیں کہ آپ ﷺ ان پر مواظبت فرماتے تھے، حضور ﷺ کے، بعض اعمال پر مواظبت نہ فرمانے میں بہت سی مصلحتیں تھیں جن میں ایک مصلحت یہ بھی تھی کہ وہ امتی پر فرض نہ کیے جائیں جیساکہ تراویح با جماعت والی حدیث میں مخافة أن یفرض علیکم کہہ کر آپ ﷺ نے اس کی طرف اشارہ کردیا ہے ؛ باقی امتی کو چاہیے کہ اس طرح کے اعمال پر بھی مواظبت کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند