• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 172450

    عنوان: درود پڑھنے سے پہلے قلب کوروضہ اطہر کی طرف بالقصد متوجہ کرنا ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ اکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔1۔بعد نمازِ عشاء روز مرہ اس طرح درود پاک پڑھنے میں کوئی تبدیلی اسلامی عقائد کی بنا پر تو آپ جواب دیں دے۔میں نے اپنے قلب کو نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی طرف متوجہ کیا۔یہ اللّٰہ تعالٰی میرے قلب پر آپ کی محبت کا فیض آ۔پھر درود شریف پانچ سو مرتبہ پڑھیں۔

    جواب نمبر: 172450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1047-989/sd=1/1440

    درود پڑھنے سے پہلے قلب کوروضہ اطہر کی طرف بالقصد متوجہ کرنا سلف کے معمول میں نہیں ملااوردرود پاک کے آداب میں بھی اس کا ذکر نہیں ملا، اس میں آگے چل کر عقیدہ کے فساد کا بھی اندیشہ ہے، اس لیے اس طرح کہنے کے بجائے دل میں آپ ﷺ کی عظمت اورآپ کے امت پر احسانات کا استحضار کیا جائے اور یہ دعا مانگنے میں مضائقہ نہیں کہ اے اللہ آپ ﷺ کی محبت کا فیض میرے دل میں آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند