• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 170204

    عنوان: نیك كہلانے كے ڈر سے غیر مسنون لباس پہننا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں کالج کا ایک اسٹوڈینٹ ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ چہرہ اور لباس سنت کے مطابق ہے، لیکن جب میں اپنے رشتہ داروں میں جاتاہوں تو ایک عجیب سا خیال دل میں آجاتاہے کہ لوگ مجھے نیک سمجھیں گے، مجھے اپنی یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ میں ایسا کیوں سوچنے لگتا ہوں؟ حضرت، ان شاء اللہ میں کبھی داڑھی تو نہیں منڈاؤں گا ، پر کیا میں کہیں آنے جانے میں پینٹ شرٹ پہن لوں؟

    جواب نمبر: 170204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 887-726/SN=09/1440

    یہ شیطانی وسوسہ ہے، شیطان نیک کاموں سے روکنے کے لئے جو تدابیر اختیار کرتا ہے، ان میں سے یہ بھی ہے، آپ کو یہ وسوسہ برا لگنا اچھی علامت ہے، اس طرح کے وسوسہ کی طرف آپ دھیان نہ دیں، جب خیال آئے لاحول الخ پڑھ لیاکریں، اپنا شرعی وضع قطع باقی رکھیں، پینٹ شرٹ پہننے کی ضرورت نہیں، ہوسکے تو قریب کے کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور وقتاً فوقتاً ان سے مشورہ لیتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند