• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 168996

    عنوان: اجتماعی ذکر کا حکم

    سوال: اجتماعی شکل میں جیسا کہ ایک آدمی ذکر کرے جس کو اجازت ملی ہو اور اس کے ساتھ تمام لوگ ذکر بالجہر کرے تو کیساہے؟

    جواب نمبر: 168996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:584-484/N=6/1440

    اجازت یافتہ شخص، جن لوگوں کو اپنے ساتھ ذکر بالجہر کے لیے جمع کرتا ہے، وہ عام لوگ ہوتے ہیں یا اجازت یافتہ کے مریدین ومتوسلین ہی ہوتے ہیں؟ نیز وہ لوگ اجازت یافتہ کے ساتھ کس طرح ذکر بالجہر کرتے ہیں، یعنی: حاضرین اجازت یافتہ کی آواز میں آواز ملاکر ذکر بالجہر کرتے ہیں یا سب لوگ اپنا اپنا الگ ذکر کرتے ہیں؟

    ان باتوں کی وضاحت کی جائے، اس کے بعد اصل سوال کا جواب دیا جائے گا إن شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند