• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 167859

    عنوان: عشاء كے بعد تہجد كی نماز پڑھنا؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ اگر عشاء کی نماز کے بعد تہجد کی نماز پڑھنے سے بھی اسکا وہی ثواب ملتا ہے تو کیا وہی فضائل بھی ملتے ہیں جیسے رزق توبہ اور دعا کی قبولیت؟

    جواب نمبر: 167859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:388-335/sd=5/1440

    افضل یہ ہے کہ نصف شب کے بعد تہجد کی نماز پڑھی جائے ؛ لیکن اگر اخیر رات میں تہجد کے لیے اٹھنا مشکل ہو، تو عشاء کے بعد بھی تہجد کی نیت سے دو چار رکعت نفل پڑھ لینے سے انشاء اللہ تہجد کا ثواب مل جائے گا، عشا کی نماز کے بعد تہجد کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔

     عن أیاس بن معاویة المزنی رضی اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم قال: لا بد من صلاة اللیل، ولو حلب شاة، وما کان بعد صلاة العشاء فہو من اللیل( الطبرانی فی الکبیر)روی الطبرانی مرفوعاً: لابد من صلاة بلیل ولو حلب شاة، وما کان بعد صلاة العشاء فہو من اللیل، وہٰذا یفید أن ہٰذہ السنة تحصل بالتنفل بعد صلاة العشاء قبل النوم(رد المحتار۲:۴۶۷، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند