• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 166537

    عنوان: جلالی وظیفہ سے کیا مراد ہے ؟

    سوال: جلالی وظیفہ سے کیا مراد ہے ؟ اور جلالی وظیفہ کرنے والے شخص پر کیا اثرات ظاہر ہونے کے امکانات ہیں مثال کے طور پر میں نے سنا ہے کہ یا ذلجلال وال اکرام جلالی وظیفہ ہے ۔ اگر ایسا ہے بھی تو کیا اثرات ہو سکتے ہیں اس کو پڑھنے والے پر؟

    جواب نمبر: 166537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 299-231/B=3/1440

    جلالی یا جمالی کسی طرح کا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے اپنے شیخ پیرو مرشد سے باقاعدہ اجازت لے کر شروع کرنا چاہئے، اپنے مرشد جس قدر تعداد پڑھنے کی بتائیں اتنی ہی تعداد پڑھی جائے۔ جلالی وظیفہ پڑھنے سے مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں بعض مرتبہ دماغ پر گرمی چڑھ جاتی ہے، بہکی بہکی باتیں کرنے لگتا ہے، دیوانوں اور پاگلوں کی طرح اس کا حال ہو جاتا ہے۔ عقل و شعور مغلوب ہو جاتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

    سنت نبوی کا اتباع کرنا چاہئے، اس میں ہرطرح کی حفاظت و عافیت رہتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند