India
سوال # 165464
Published on: Oct 6, 2018
جواب # 165464
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:72-29/sd=1/1440
بہتر یہ تھا کہ اس بارے میں آپ کسی مقامی عالم دین سے رابطہ کرتے ، باقی لکھنو میں دار العلوم دیوبند کے رکن شوری حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی مد ظلہ رہتے ہیں اور دار العلوم دیوبند میں آپ حضرت مفتی محمود حسن صاحب بلند شہری، حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری ، حضرت مولانا مفتی عبد اللہ صاحب معروفی وغیرہ حضرات میں سے کسی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
بیعت کا کیا مطلب ہے؟ اگر بیعت کرنا سنت ہے تو کیوں؟
کیا صوفیاء کو اللہ تعالی کی طرف سے القاء (یا کشف) کے ذریعہ جو علم حاصل ہوتا ہے وہ اتنا ہی حقیقت ہوتا ہے جتنا کہ ایک نبی کا علم ،جو اسے وحی کے ذریعہ بتایا جارہا ہو؟
بیعت سے متعلق سوال کرنا ہے ۔ قرآن و حدیث سے اس کا حوالہ دیں۔ نیز، یہ کہ اجتماعی ذکر کی محفل کی جاتی ہے، کیا یہ سب بدعت ہے؟
ہم دیوبندی تصوف کو مانتے ہیں۔ میرے ایک بریلوی دوست کا کہنا ہے کہ اولیاء میں سب سے اعلی مرتبت ابدال ہوتے ہیں اور وہ کائنات کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ شرک ہے یا نہیں؟ نیز، اولیاء میں ابدال کا کوئی درجہ ہے یا نہیں؟ (۲) میں عبد الوہاب نجدی کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں؛وہ اہل سنت والجماعة میں سے تھے یا کوئی فتنہ تھے؟غیر مقلدین کہتے ہیں کہ انھوں نے ائمہ کا انکار کیا ہے اور تقلید سے منع کیا ہے۔ یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟
کیا اسلام میں کسی کو پیر ماننا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کیاقرآن و حدیث میں اس کا کہیں تذکرہ ہے؟ بر ا ہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
میں تزکیہ نفس اور قلب کے لیے سلسلہ مجددیہ نقشبندیہ کا درود پڑھتاہوں، پچھلے کچھ دنوں سے ہمارے کچھ بھائیوں میں سے چند افراد اس درود کے پڑھنے والے پر اور درود شریف پڑھنے پر اعتراض کرتے ہیں ، کیا ان کا اعتراض کرنا جائزہے ؟ کیا ہم یہ درود پڑھ سکتے ہیں؟براہ کرم، اس درود شریف کے متعلق ہماری اصلاح کریں۔ درود شریف: ?اللہم صلی علی سیدنا محمد و الصلاة علیک و علیہ السلام?۔ (۲) کلمہ شریف کا ذکر، مراقبہ ، درود شریف کا ورد ، لو گ مسجد میں بیٹھ کر ذکر اور مراقبہ کرنے سے روکتے ہیں، کیا ان کا روکنا درست ہے؟کچھ افراد خانقاہی اصلا حی کے اس طر یقہ کو مسجد میں بیٹھ کر ذکراور مراقبہ کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، ان کا یہ رویہ کیساہے ؟ (۳) کیا تبلیغی جماعت کے کام میں لگنے کے بعد کسی بھی شخص کو اپنے نفس اور قلب کی اصلاح /تزکیہ کے لیے کسی کامل فقیر سے تعلق قائم کرنے کے ضرورت ہے؟ (۴) نفس اور قلب کی پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے ظاہری اور باطنی بیماریوں کا مکمل علاج کہاں ہوتاہے؟ ان بیماریوں کا علاج کون لوگ کرتے ہیں۔برا ہ کرم، ہماری رہ نمائی فرمائیں۔
میں نے سنا ہے کہ صر ف جامع شریعت کے ساتھ کسی پیر سے بیعت ہونا چاہئے، جامع شریعت یہ ہے (۱) عالم ہو ( اتنا کہ وہ فقہ کے مسائل خود سے نکا ل سکیں) (۲) عقیدے صحیح اور پکے اور شریعت کے پابند ہو۔ (۳) اس کا سلسلہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہو۔ (۴) کوئی اعلانیہ گنا ہ نہ کرتاہو۔ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ میں کسی پیر سے بیعت ہونا چاہتاہوں۔ میر ی رہنمائی فرمائیں۔
کیا اجتماعی ذکر جائزہے؟ (۲) کیا ایک ساتھ ایک لَے میں ذکر کرنا اس طرح سے کہ شیخ ایک لفظ کہے اور دوسرے لوگ اس کو دہرائیں، کیسا ہے؟ (۳) ذکر کہاں کیا جائے ، کیا جگہ کا معاملہ اہمیت رکھتا ہے؟ (۴) کیا شیخ کا ہاتھ چومنا او ر چہرہ پر پھیرنا جائز ہے؟ (۵) شیخ اگر عالم نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ براہ کرم، اگر ممکن ہو تو تفصیل سے جواب دیں؛ کیوں کہ میں متردد ہوں ۔ میں بیعت ہونا چاہتا ہوں، لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بعض بیعت از قبیل بدعت ہے۔
کوئی بھی ذکر مجھ کو بتادے کہ میں بیخود ہوجاوٴں اور مجھے سلوک سکھادے کہ میں اللہ جل شانہ کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب اور نزديك ہوجاوٴں۔