• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 164994

    عنوان: شیخ ومرشد كی تجویز كردہ ہدایات ووظائف كی پابندی بہتر ہے

    سوال: میں آپ کو اپنے اذکار کی تفصیل سے آگاہ کرتا ہوں، حضرت الحمداللہ میں ہر نماز کے بعد 2 سو مرتبہ استغفار اور 1 سو مرتبہ درود شریف پڑھتا ہوں، روزانہ 5 ہزار دفعہ اللہ اکبر ۔ اور کلمہ طیبہ۔ حضرت آدم علیہ السلام کی دعا۔(ربنا ظلمنا انفسنا۔۔۔۔الخ) یونس علیہ السلام کی دعا۔(لاالہ الااللہ انت۔۔۔۔الخ) حضرت ہاجرہ علیہا السلام کی دعا۔(حسبی اللہ ونعم۔۔۔۔۔الخ) ہمارے آقا سردار دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔کی جامع دعا۔( الھم ربنا اتنا فی الدنیا۔۔۔۔الخ) اور لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی قدیر۔۔ کو 1 سو مرتبہ پڑھتا ہوں، اور باقی اذکار جن میں 6 کلمے ۔ سورة اخلاص اور سورہ فاتحہ ۔ والدین کیلیے دعا ۔ فاطر السموات والارض انت ولی ۔۔ اعوذبااللہ من الغم والخزن واغوذب بااللہ من الجن ۔الخ تک۔ اور اللہ رب العزت کے ناموں جو بھی یاد آتے ہیں ۔مثلا یاکریم۔یا ستار ۔یارب۔ یا ارحم الراحمین۔یا نور یا بصیر۔وغیرہ کو (33)بار مذکورہ اذکار کرتا ہوں ۔ اور عصر کے بعد شام تک درود ابراھیمی۔اور شام کے بعد عشاء تک آیت الکرسی پڑھتا ہوں ۔اور حضرت کبھی کبھی اس میں کمی بیشی بھی ھو جاتی ہے ، تلاوت بھی ساتھ ساتھ ھوتی ہے ، بہت کمزور ہوں ۔ گناہوں کی بھی کوئی کمی نہیں ۔ دعاؤں کی اور اصلاح کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔حضرت اپنا چھوٹا بھائی اور نالائق شاگرد سمجھ کر تفصیل سے سمجھائے گا ۔ آپ مخلص عابد علی خیات شاہ۔ دعاؤں کا طلبگار۔

    جواب نمبر: 164994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1415-115T/M=1/1440

    کمزور ہونے کے باوجود مذکورہ اذکار ومعمولات کی پابندی لائق تحسین ہے اللہ تعالیٰ ہمت وقوت عطا فرمائے اور اخلاص واستقامت نصیب کرے (آمین) کسی شیخ ومرشد صاحب نسبت ومتبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرکے ان کی تجویز کردہ ہدایات ووظائف کی پابندی ہوسکے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند