• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 164296

    عنوان: فحش، گندے وسوسے اور سوچ كیسے ختم ہوں

    سوال: حضرت مجھے اکثر نماز اور معمول کی زندگی میں اللہ، انبیاء، اھل بیت، صحابہ، امہات المومنین، آل رسول اور اولیاء کے بارے میں بہت غلیظ ترین، فحش ترین اور کفریہ وسوسے ، سوچ اور خیالات آتے ہیں،حضرت اس وجہ سے میرا دل نماز سمیت تمام عبادات اور نیک اعمال میں نہیں لگتا اور میں پریشان رھتا ہوں، مجھے لگتا ہے ان وسوسوں کی وجہ سے میرا ایمان، نیک اعمال اور عبادات ضائع ہو گئے اور میں کافر ھو گیا ہوں،اپنے آپ کو نفسیاتی مریض سمجھنے لگا ہوں۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔ میں بہت پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 164296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1335-1109/B=1/1440

    آپ کثرت سے استغفار کریں اور رَبِّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ oوَأَعُوذُ بِکَ رَبِّ أَنْ یَحْضُرُونِ پڑھتے رہیں، اور صلاة التوبہ پڑھ کر دعا کریں، آپ کے قریب پاس میں کوئی عالم باعمل نیک وصالح ہو تو ان کی صحبت میں بیٹھتے رہیں، اور ان سے اپنے احوال کو بتاتے رہیں، ان شاء اللہ وہ آپ کی صحیح رہنمائی کریں گے، اور اپنی بُری سوچ سے باز آجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند