• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 163888

    عنوان: مشت زنی سے بچنے کا طریقہ

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ اکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ حضرت میری عمر اس وقت 28 سال کی ہو چکی ہے لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے ۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے اوپر کبھی کبھی نفس بہت زیادہ غالب ہو جاتا ہے اور اوپر سے رہی صحیح کسر شیطان پوری کر دیتا ہے اور میں اپنے آپ پر کنٹرول حاصل نہیں کر پاتا اور پھر میں غسل کرتے وقت مشت زنی کرتا ہوں۔لیکن میں اس عمل کو 2 یا 3 مہینے میں ضرور کرتا ہوں۔ برائے کرم مجھے اس غلاظت والے عمل سے نجات کا کوئی ذریعہ بتائیں اور اس گناہ کی وعید کو وضاحت فرمائیں تاکہ میں اس غلط عمل سے پکی سچی توبہ کر سکوں۔اور اپنے پچھلے گناہوں کی معافی مانگ سکوں۔برائے کرم اس مسلہ میں میری رہنمائی فرمائیں اور اس سے بچنے کا آسان طریقہ اور پچھلے گناہوں سے توبہ کا طریقہ اور راستہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 163888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1327-1127/D=11/1439

    مشت زنی کا عمل سخت گناہ ہونے کے ساتھ صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اس سے اعضائے رئیسہ ناکارہ ہوجاتے ہیں اور انسان ہوا وہوس کے خیالات میں گم رہتا ہے لہٰذا پکی سچی توبہ کرکے اسے بالکلیہ ترک کردینا چاہیے کبھی وسوسہ آئے تو مباح اور جائز کاموں میں اپنے کو مصروف کرلینا چاہیے، شہورت انگیز تصاویر اور لٹریچر سے بالکل پرہیز کرنا چاہیے۔حدیث میں ایسے برے کام کرنے والے پر لعنت بھیجی گئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند