• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 162765

    عنوان: اشعری ، ماتریدی اور معتزلی کون لوگ ہوتے ہیں؟

    سوال: اشعری ، ماتریدی اور معتزلی کون لوگ ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1066-878/B=10/1439

    اہل حق جماعت میں ایک اشعری جماعت ہے اور دوسری ماتُریدی دونوں میں عقائد کے اعتبار سے کچھ جزوی فرق ہے ماتریدی جماعت کے عقائد کو احناف زیادہ تر لیتے ہیں اور اشعری کے عقائد کو زیادہ تر شوافع لیتے ہیں، تفصیل کے لیے تاریخ الامم الاسلامیہ کا مطالعہ کریں، اور معتزلی فرقہ ایک مستقل فرقہ ہے جو شریعت کی ہربات کو عقل کی ترازو پر تولتا ہے، اگر کوئی بات عقل کے اعتبار سے اسے صحیح معلوم ہوئی تو اس کو مانتے ہیں ورنہ انکار کردیتے ہیں، مثلاً اعمال کا حساب وکتاب ہونا، قیامت کے دن اعمال کا تولاجانا، پل صراط سے گذرنا، جنت کا ہونا، دوزخ کا ہونا، یہ فرقہ ان سب چیزوں کا انکار کرتا ہے اور قرآن وحدیث میں جہاں جہاں اس کا ذکر آتا ہے اس کی تاویل کرتا ہے، یہ فرقہ فلسفیوں سے زیادہ متاثر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند