متفرقات - تصوف

India

سوال # 161280

میں نے تبلیغی جماعت میں چالیس دن گذار کر واپس آیا میرے دوستوں نے کہا کہ تم صوفی ازم پھیلا رہے ہو ، سوال یہ ہے کہ یہ بات کہاں تک درست ہے؟صوفی ازم کا معنی کیا ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 161280

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1086-1019/sd=10/1439



صوفی ازم کا مطلب ہے : صوفیانہ خیالات و عقائد ، یہ لفظ منفی معنی میں بولا جاتا ہے اور متجددین اس اصطلاح سے تصوف کی غلط تصویر لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، تصوف باطنی اصلاح کا نام ہے ، یعنی نفس کو رذائل سے پاک کرنے کے لیے کسی مرشد کامل متبع سنت صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرنا تصوف کہلاتا ہے اورجماعت میں جانااپنی اصلاح کے لیے ہوتا ہے ، آپ کے دوست کی بات صحیح نہیں ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات