متفرقات - تصوف

india

سوال # 160447

مجھے فحش فلم دیکھنے لت پڑگئی ہے، اور اس کو دیکھنے کے بعد میں اللہ سے معافی مانگتاہوں ، مگر دو تین دن کے بعدپھر مجھ سے یہ گناہ ہوجاتاہے ۔
براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ میں کیسے اس گناہ سے سچی توبہ کروں؟میں بہت پریشان ہوں۔

Published on: May 10, 2018

جواب # 160447

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:871-711/sn=8/1439



آپ پریشان نہ ہوں ، بس ہمت سے کام لیں، ملٹی میڈیا موبائل کا استعمال ترک کردیں، بات چیت وغیرہ کے لیے سادہ موبائل کا استعمال کریں، فارغ اوقات میں سیرت یا علما ومشائخ کی زندگی اور ان کے مجاہدانہ کارناموں پر مشتمل کتابوں کا مطالعہ کریں، پابندی سے پنجوقتہ نماز باجماعت ادا کیا کریں، ان شاء اللہ یہ لت ختم ہوجائے گی، اگر ہوسکے تو قریب کے کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور اپنے احوال وقتاً فوقتاً انہیں بتلاتے رہیں، اگر ان سب تدبیروں کے باوجود کبھی یہ گناہ سرزد ہوجائے تو اچھی طرح غسل کرکے صاف ستھرا کپڑا پہن کر دو رکعت صلاة التوبہ ادا کریں اور اپنی آمدنی کا پانچ یا دس فیصد صدقہ کردیں اور اپنے اوپر یہ لازم کرلیں کہ آئندہ اگر پھر یہ گناہ سرزد ہوا تو مذکورہ بالا امور انجام دیئے بغیر کھانا نہیں کھائیں گے، ان شاء اللہ ایسا کرنے سے نفس مغلوب ہوجائے گا اور گناہوں سے حفاظت رہے گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات