• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 159391

    عنوان: جس کو دوسروں کے احوال کا کشف ہونے لگے، اسے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: کچھ دنوں سے ایک عجیب معاملہ درپیش ہے کہ ہمارے اطراف اورجاننے والے لوگوں کے بارے میں بے اختیاری طور پر اچانک کوئی بات محسوس ہوتی جو ہمیں پتہ بھی نہیں ہوتی ہے ، اورچند دنوں میں وہی بے اختیاری احساس مشاہدہ میں آتا ہے ، اس معاملہ کے بارے میں رہبری فرمائیں کہ یہ کیا معاملہ ہے اور ایسا کیوں ہو رہاہے ؟

    جواب نمبر: 159391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:656-555/N=7/1439

    آپ اگر کسی متبع شریعت وسنت شیخ کامل سے بیعت ہیں تو اپنا یہ حال اس سے عرض کریں۔ اور اگر آپ کسی سے بیعت نہیں ہیں تو کسی شیخ کامل سے بیعت ہوجائیں اور اس طرح کے حالات اس سے عرض کرکے اصلاح حال کراتے رہیں۔ آپ جس پوزیشن میں ہیں، اس میں کسی شیخ کامل کی رہنمائی ضروری ہوتی ہے ورنہ شیطان آدمی کو گمراہ کردیتا ہے۔ اور فی الحال آپ اس طرح کی چیزوں کی طرف کوئی توجہ نہ کریں اور نہ کسی سے ذکر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند