متفرقات - تصوف

pakistan

سوال # 156642

اگر آپ کسی شیخ سے کوئی غیر شرعی چیزیں دیکھیں تو اپنی جماعت کی غیر شادی شدہ لڑکیاں جو اس غیر شرعی کام میں پھنس گئی ہیں ان کو بتانا چاہئے یا خاموش رہنا چاہئے؟ اگر لڑکیاں مجھ سے کہیں کہ آپ نے دیکھا ہے ہم نے اپنی آنکھ سے نہیں دیکھا، تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ کیونکہ اس وقت میرے اوپر بہت سی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی عزت بچانے کی ذمہ داری ہے۔ جب کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں اس پر قرآن بھی سر بر اٹھا سکتی ہوں۔

Published on: Dec 14, 2017

جواب # 156642

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:300-271/L=3/1439



یہ تو نہی عن المنکر کا مسئلہ ہے اور نہی عن المنکر بقدرِ استطاعت واجب اور ضروری ہے؛اس لیے اگر آپ دیکھ رہی ہیں کہ بہت سی لڑکیاں ناجائز کاموں میں ملوث ہورہی ہیں تو ان کو اس سے باخبر کرنا آپ کا دینی واخلاقی فریضہ ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات