• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 155662

    عنوان: غیر عالم كا پگڑی باندھنا

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ پگڑی باندھنا بہت اچھا لگتا ہے اور میں نے بیعت کیا ہے حضرت مولانا ومفتی مختار الدین شاہ صاحب خلیفہ مجاز حضرت مولانا شیخ زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ سے۔ میرے بیعت کے تین سال پورے ہوگئے ہیں۔ پہلے میں داڑھی کاٹتا تھا اور اب میں نے داڑھی چھوڑی ہے لیکن ذرا چھوٹی ہے، جب ہماری کوئی ذکر کی مجلس ہوتی ہے تو اس میں میں نعت خوانی کرتا ہوں اور پگڑی باندھتا ہوں تو لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کی داڑھی نہیں اور آپ پگڑی باندھتے ہیں یا آپ عالم نہیں ہیں اور پگڑی باندھتے ہیں۔ حضرت میری رہنمائی فرمائیے۔

    جواب نمبر: 155662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 104-91/D=2/1439

    لوگوں کی بات صحیح ہے سنت کے مطابق داڑھی رکھنا پگڑی باندھنے سے کہیں زیادہ اہم اور ضروری ہے، پس آپ داڑھی شریعت کے مطابق ایک مشت سے زاید کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند