متفرقات - تصوف

India

سوال # 154253

1۔کیا بیعت ہونا ضروری ہے ؟
2۔ اگر کوئی شخص کسی پیر سے بیعت ہونے کے بعد اپنے پیر کو پیر نہ مانے یا پیر کو بتائے بنا بیعت توڑ دے تو اس کے لے کیا حکم ہے ؟

Published on: Sep 23, 2017

جواب # 154253

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1377-1349/M=12/1438



تزکیہ نفس ضروری ہے اس کے لیے کسی پیر ومرشد (متبع سنت وصاحب نسبت بزرگ) سے بیعت ہوجانا مستحب امر ہے اور بیعت ہوجانے کے بعد فیض کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے؛ لہٰذا اگر پیر کامل اور جامع صفات مطلوبہ ہے تو بیعت ہوجانے کے بعد بلاوجہ بیعت کو توڑدینا سخت محرومی اور نقصان کا باعث ہے اور پیر کو پیر نہ ماننا نا قدری ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات