• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 153808

    عنوان: تصوف کیا ہے ؟ اور کب اورکیسا کرنا ٹھیک ہے ؟

    سوال: تصوف کیا ہے ؟ اور کب اورکیسا کرنا ٹھیک ہے ؟ اور کب ٹھیک نہیں؟ اور اگر کوئی ایسے ملک میں رہتا ہو کہ اپنے شیخ سے ملنے کا وقت مشکل سے ملتا سال میں گنی چنی مرتبہ تو کیا کرنا چاہئے َ؟

    جواب نمبر: 153808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1331-1298/N=12/1438

    (۱): تصوف کا حاصل ہے اخلاص وتصحیح نیت اور حصول تقوی ۔ اور مزید تفصیل کے لیے حضرت مولانا محمد منظور نعمانیکی کتاب : ”تصوف کیا ہے؟“ کا مطالعہ فرمائیں۔

    (۲): سوال مجمل ہے، جو بات دریافت کرنا چاہتے ہیں، واضح طور پر لکھ کر دریافت کریں۔

    (۳):اس سلسلہ میں سالک خود اپنے شیخ سے مشورہ کرے ، ویسے عام طور پر مشائخ خط وکتابت یا موبائل فون پر رابطہ رکھنے اور معمولات اور احوال کی اطلاع کی ہدایت فرماتے ہیں، اگر کوئی طالب صادق معمولات کی پابندی واہتمام کے ساتھ گاہے گاہے شیخ کو حسب مزاج شیخ خط کے ذریعے یا موبائل فون پر اطلاع حال کرتا رہے تو شیخ کی دوری اور ملاقات کا لمبا وقفہ کچھ مضر نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند