متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 153099
جواب نمبر: 153099
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1190-1152/sn=11/1438
جس طرح نظر کی تاثیر ہوتی ہے جب کہ حدیث میں ”العین حق“ (بخاری، رقم: ۵۷۴۰) کہا گیا ہے، اسی طرح دل اور اس کے توجہ کی بھی ایک تاثیر ہوتی ہے اور بسا اوقات شیخ کی توجہ سے مرید کا دل بدل جاتا ہے؛ لیکن یہ سب اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے، شیخ وپیر کے اختیار میں نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں: ”شریعت وطریقت“ مجموعہٴ افادات حضرت اقدس تھانوی رحمہ اللہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند