• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 152144

    عنوان: میں اپنے غصہ پر کیسے قابو سکتاہوں؟

    سوال: میں اپنے غصہ پر کیسے قابو سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 152144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1089-1069/N=11/1438

    اگر آپ غصہ پر قابو پانا چاہتے ہیں تو اپنے اندر تواضع وانکساری پیدا کریں اور دوسروں کو اپنے سے بہتر تصور کیا کریں۔ اور جب غصہ آئے تو ہیئت بدل دیں، یعنی: کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں، پانی پی لیں اور جس پر غصہ آرہا ہے، اس کے سامنے سے ہٹ جائیں اور زبان پر تعوذ کا ورد شروع کردیں، ان شاء اللہ اس طرح آپ آہستہ آہستہ غصہ پر قابو پاجائیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند