• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 151774

    عنوان: جب کوئی گناہ ہوجائے تو اس کے بعد نیکی کرلینی چاہیے

    سوال: حضرت! میرے تین بچے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے میری بیوی کو چوتھا حمل ٹھہر گیا، میری بیوی کی کچھ بیماری اور ہماری دونوں کی کم ہمتی کی وجہ سے ہم نے وہ حمل ساقط کروا دیا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ کچھ ہمت کر لیے ہوتے تو حمل ساقط نہ کروانا پڑتا، اب اس گناہ کی معافی کیسے ہو سکتی ہے؟ ہم لوگ استغفار تو کرتے ہیں مگر ایسی کوئی گنجائش ہے کہ اس کے بدلے کچھ فدیہ دے دیا جائے کہ جس سے یہ گناہ معاف ہوجائے؟

    جواب نمبر: 151774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1122-1113/M=10/1438

    جب کوئی گناہ ہوجائے تو اس کے بعد نیکی کرلینی چاہیے، نیکیاں گناہوں کو مٹادیتی ہیں، صورت مسئولہ میں توبہ استغفار کرتے رہیں، جس قدر ہوسکے صدقہ خیرات بھی کردیا کریں اور آئندہ اس گناہ سے احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند