• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 150114

    عنوان: سلسلہٴ قادریہ یا سلسلہٴ سہروردیہ کا پتہ بتادیں!

    سوال: کیا ہندوستان میں یا پڑوس کے ملک میں کوئی سلسلہٴ قادریہ یا سلسلہٴ سہروردیہ کے مسلک دیوبند سے تعلق رکھنے والے شیخ موجود ہیں؟ ان کے نام اور پتہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1022-923/L=7/1438

    اس سوال کا ایک جواب یہاں سے پہلے لکھا جاچکا ہے، اس کی کاپی ارسال ہے، ملاحظہ فرمالیں۔(س)

    -------------------------

    ان دونوں سلاسل کے کسی شیخ کے متعلق ہمیں علم نہیں ہے، ہندوستان واطرافِ ہند میں سلسلہ چشتیہ کا رواج ہے اور ان کے شیوخ ہی زیادہ تر ملتے ہیں، اور ان میں سے بھی بہت سے ایسے ہیں جن کو چاروں سلاسل (چشتیہ، نقشبندیہ، قادریہ اور سہروردیہ) سے اجازت ملی ہوئی ہے؛ اس لیے اگر آپ اپنی اصلاح چاہتے ہیں تو قریب کے کسی متبع سنت بزرگ سے تعلق قائم کرلیں ان کی رہنمائی میں ان شاء اللہ سلوک کے منازل طے ہوجائیں گے، سلسلہ قادریہ یا سلسلہٴ سہروردیہ کے شیخ کی تلاش میں وقت ضائع نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند