• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 149036

    عنوان: کیا ہم برکت کے لیے بہت سارے مشائخ سے بیعت کر سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب کیا ہم برکت کے لیے ایک سے زائد مشائخ سے بیعت کر سکتے ہیں؟ اور کیا ان سے ذکر بہی لے سکتے ہیں؟یا پہر صرف بیت کر سکتے ہیں؟ اور اگر ایک سے زائد مشائخ سے بیعت کرنا ٹھیک نہیں؟ تو پھر جس نے ایسا کر لیا ہو وہ کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 149036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 457-369/D=5/1438

    اصل چیز اصلاحی تعلق ہے کسی ایک شیخ و مصلح سے قائم کرکے اپنے ظاہر و باطن میں اصلاح کے لیے ان سے ہدایت حاصل کی جاتی ہے اسی اصلاحی تعلق کی استواری اور مضبوطی کے لیے بیعت کرنا مستحب درجہ کی چیز ہے۔

    مختلف مشائخ سے محض برکت کی نیت سے بیعت کرنا کبھی نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے اس لیے اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے باقی نسبت قوی کرنے کے لیے اپنے شیخ و مصلح کی اجازت اور مرضی سے کبھی اسی سلسلہ کے بزرگ سے بیعت ہو جانے میں حرج نہیں لیکن از خود پیش قدمی کرنا مضر ہے۔

    (۲) جس سے مناسبت قوی معلوم ہو اور اس کی صحبت میں رہنے سے دنیا سے بے رغبتی پیدا ہو، آخرت کی طرف توجہ اور فکر بیدار ہو، نیکی کی طرف رغبت اور دنیا سے دل سرد ہو ،ایسے شیخ سے تعلق استوار اور مضبوط کرلیں ، انہیں کی تعلیمات پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند