• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 14207

    عنوان:

    تصوف کے جو سلسلے ہیں ان سب کے بارے میں بتائیں (مثلاً سلسلہ نقشبندیہ، سلسلہ قادریہ، سلسلہ چشتیہ)۔ میری تصحیح بھی فرمادیں ہو سکتا ہے میں کچھ غلط کہہ رہا ہوں۔ در حقیقت ان چار سلسلوں کے بارے میں جاننا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1026=833/ل

    جس طرح مسائل کے سلسلے میں چار بڑے امام ہیں، ان کی تقلید کی جاتی ہیں اسی طرح تصوف کے چار سلسلے ہیں۔ (۱) چشتی (۲) قادری (۳) نقشبندی (۴) سہروردی۔ یہ چار بڑے حضرات کی طرف منسوب ہیں اور ہمارے اطراف میں انھیں کی تقلید کی جاتی ہے۔

    (۱) چشتی: خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔

    (۲) قادری: سید عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔

    (۳) نقشبندی: خواجہ بہاوٴالدین نقشبندی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔

    (۴) سہروردی: شیخ شہاب الدین سہروردی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے۔

    چاروں سلسلے کے بارے میں تفصیلی معلومات کے [القول الجمیل]، [صراط مستقیم]، [ضیاء القلوب] وغیرہ کا مطالعہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند