• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 11434

    عنوان:

    کشف کیا ہے؟ کچھ وہابی کہتے ہیں کہ یہ قرآن اورحدیث کے خلاف ہے؟ اور وہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ صحابہ کرام کے زمانہ سے سوائے یا ساریة الجبل الجبل کے علاوہ کوئی اور واقعہ بتاؤ جو کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا تھا۔ برائے کرم مجھے قرآن اور حدیث سے کچھ دلیل بتادیں۔ برائے کرم مجھے زیادہ سے زیادہ دلیل بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 401=376/ب

    جو لوگ متبع سنت ہوتے ہیں، اپنے قلوب کو تمام اخلاق رذیلہ سے پاک وصاف رکھتے ہیں، صحیح متقی وپرہیزگار ہوتے ہیں، ان سے کبھی کبھی کشف وکرامات کے واقعات سرزد ہوتے ہیں، یہ قرآن وحدیث کے خلاف نہیں ہے۔ یا ساریة الجبل کے علاوہ بہت سے واقعات صحابہ کے کشف وکرامات کے ملتے ہیں، حضرت مولانا حبیب الرحمن عثمانی کی کتاب اشاعت اسلام کا مطالعہ کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند