• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 10886

    عنوان:

    میں نے بہت پہلے اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ حال میں ایک وسرے شیخ ہمارے شہر میں آئے او رانھوں نے اپنے ساتھ اعلان کی شکل میں بیعت کے کلمات پڑھنے کو کہا اور انھوں نے کہا?وہ لوگ جو کہ بیعت ہونا چاہتے ہیں وہ بیعت کی نیت کریں اور دوسرے لوگ توبہ کی نیت کرلیں?۔ میں نے توبہ کی نیت کی اوربیعت کے کلمات کہے۔میرے دوست نے کہا کہ میری بیعت پہلے شیخ کے ساتھ ان کلمات کی وجہ سے ٹوٹ چکی ہے۔ (حتی کہ بغیر بیعت کی نیت کئے ہوئے)۔ کیا دوسرے شیخ کے ساتھ بیعت کا کلمہ پڑھنے سے پہلے شیخ کی بیعت کو ٹوڑدیتا ہے؟ برائے کرم مجھے کسی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں بیعت کے مسائل مو جود ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 309=223/ل

    توبہ کی نیت سے بیعت کے کلمات پڑھنے سے پہلے شیخ کی بیعت نہیں ٹوٹی، بیعت اس وقت ٹوٹتی ہے جب آدمی پہلے شیخ سے اصلاحی تعلق بالکلیہ ختم کرکے دوسرے سے اصلاحی تعلق قائم کرلے۔

    تعلیم الدین موٴلفہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کا مطالعہ فرمائیں۔ (د)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند