• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 67289

    عنوان: مسلک تبدیل کرنے والے سے دوستی رکھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں کہ میرا ایک دوست تھا بچپن سے ہم نے ساتھ مدرسے میں پڑھا ہے مگر اب اس نے اپنا مسلک تبدیل کرلیا ہے ، میں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں مانتا، اب آپ حضرات مجھے بتائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟کیا میں اب اس سے اپنے ایمان کو بچانے کیلئے دوستی ترک کردوں؟

    جواب نمبر: 67289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 984-969/N=10/1437 اگر آپ کا دوست بہت سمجھانے کے باوجود ماننے کے لیے تیار نہیں ہے اور آئندہ بھی بظاہر ماننے کی کوئی امید نہیں ہے تو ایسی صورت میں آپ کو اپنے ایمان وغیرہ کی حفاظت کے لیے اس سے دوستانہ تعلقات ختم کردینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند