• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 66567

    عنوان: شافعی حنفی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

    سوال: شافعی حنفی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کیا وہ حنفی لوگوں کو گمراہ سمجھتے ہیں؟۔براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 66567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 895-814/SD=10/1437

    شافعی حنفی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، یہ بات آپ کو شافعی حضرات ہی سے معلوم کرنی چاہئے، ہمارے علم کے مطابق جو لوگ امام شافعی کے مسلک کے مقلد ہیں، وہ امام ابوحنیفہ او راُن کے مقلدین کا بھی احترام کرتے ہیں، اس لیے کہ خود امام شافعی  امام ابوحنیفہ کے علم و فطانت کے قائل تھے اور اُن کا بہت احترام سے نام لیتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند