• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 66355

    عنوان: عرب میں وہابی فرقہ کسی امام کی تقلید نہیں کرتاہے

    سوال: (۱) صاحب کشف کون لوگ ہوتے ہیں؟ (۲) عرب میں وہابی فرقہ کسی امام کی تقلید نہیں کرتاہے ، نیز کسی قسم کی سفارش کا بھی انکار کرتاہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ وہابیوں کے بارے میں دیوبندی علماء کی کیا آراء ہیں ؟

    جواب نمبر: 66355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 704-704/B=9/1437

     

    غیر مقلدین کا فرقہ جن کو وہابی بھی کہا جاتا ہے، یہ کسی امام کی تقلید نہیں کرتا ہے ، یہ لوگوں پر ظاہر کرتا ہے کہ ہم قرآن و حدیث پر عمل کرتے ہیں حالانکہ اپنی خواہشات نفسانی پر عمل کرتے ہیں، یہ دعا میں وسیلہ کا بھی انکار کرتا ہے، حتی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگنے کو شرک او رحرام کہتا ہے، یہ فرقہ اس مسئلہ میں ابن تیمیہ کی تقلید کرتا ہے جبکہ ترمذی شریف میں حدیثِ ضریر موجود ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے وسیلہ سے دعا کرنے کی باقاعدہ تعلیم دی ہے، یہ فرقہ انتہائی فتین فرقہ ہے، یہ خود بھی گمراہ ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے اہل حق میں سے نہیں، اہل سنت والجماعت سے بھی خارج ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند