• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 66170

    عنوان: ذاکر نایک صاحب کے حامی جہالت كا شکار ہیں

    سوال: ذاکر نائک کا ایک بہت ہی کٹر حامی کہتا ہے کہ جب حرم کی امامت سے حنفیوں کو اللہ نے بے دخل کردیا ہے تو اب تمام لوگوں کو بھی حنفی مذہب چھوڑ دینا چاہئے ۔ کیونکہ حرم کی امامت سے بڑھ کر کوئی عہدہ نہیں ہے ۔ اور تمام لوگوں کو حنبلی مسلک اختیار کرلینا چاہئے ۔ میں اس نالائق کو کیا جواب دوں؟

    جواب نمبر: 66170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 698-610/D=9/1437 موجودہ وقت میں حرم شریف میں صرف حنبلی ائمہ کی تقرری اس بات کی علامت نہیں ہے کہ حنفی مسلک غیر معتبر یا غیر مستند ہے کیونکہ مسلک کی مضبوطی اور پختگی قرآن و حدیث کے مضبوط دلائل کی بنیاد پر ہوتی ہے جو حنفی مسلک میں پور ے طور پر موجود ہے نیز یہ اللہ کے تکوینی نظام کے تحت ہے، ذاکر نایک صاحب کے حامی جہالت کے شکار ہیں ایسے لوگو کی بات قابل التفات نہیں ہوتی، آپ جواب کے چکر میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند