• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 66078

    عنوان: میرا داماد کہتا ہے رفع یدین کے لئے تو بہت ساری احادیث ہیں کتب احادیث میں اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں ایک حدیث ہے کہ نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ کوئی رفع یدین نہیں کیا یہ درست ہے ؟

    سوال: میرا داماد کہتا ہے رفع یدین کے لئے تو بہت ساری احادیث ہیں کتب احادیث میں اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں ایک حدیث ہے کہ نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ کوئی رفع یدین نہیں کیا یہ درست ہے ؟ جواب سے مطلع فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 66078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 886-884/N=9/1437 آپ کے داماد کی بات صحیح نہیں؛ کیوں کہ تکبیر تحریمہ کے علاوہ رکوع وغیرہ کے وقت رفع یدین نہ کرنے کے متعلق متعد د روایات آئی ہیں، یہ کہنا کہ اس سلسلہ میں پورے ذخیرہ احادیث میں صرف ایک حدیث ہے، احادیث سے نا واقفیت پر مبنی ہے، چناں چہ ذخیرہ احادیث میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کی طرح حضرت براء بن عازب، حضرت جابر بن سمرة اور حضرت عبد اللہ بن عمر سے بھی ترک رفع کی روایات نقل کی گئی ہیں۔ نیز متعدد صحابہ کرام اور تابعین عظام کا عمل بھی رفع یدین نہ کرنے کا تھا، اور جن روایات سے رفع یدین ثابت ہوتا ہے وہ اولاً مضطرب ہیں اور ثانیاً انھیں نسخ پر محمول کیا گیا ہے، تفصیل کے لیے اردو میں حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی دامت برکاتہم کی کتاب: ”دلیل نماز بہ جواب حدیث نماز“ کا مطالعہ کیا جائے، یہ کتاب حضرت مفتی صاحب کی ویب سائٹ: www.muftishuaibullah.com پر بھی موجود ہے، وہاں سے ڈاوٴن لوڈ کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند