• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 64898

    عنوان: کیا غیر مقلد کا ہماری مسجد میں اذان اور تکبیر پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا غیر مقلد کا ہماری مسجد میں اذان اور تکبیر پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 64898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 787-787/M=8/1437 موذن اور مکبر کو باشرع ہونے کے ساتھ صحیح العقیدہ ہونا چاہئے، غیر مقلدین چونکہ اجماع اور قیاس کو حجت نہیں مانتے تقلید کو شرک اور مقلدین کو مشرک گردانتے ہیں، اسلاف کے بارے میں بد زبانی کرتے ہیں اسی لئے غیر مقلدین اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں، لہذا ایسے غیر مقلد کو موذن نہیں بنانا چاہئے۔ حنفی شخص کو جو باشرع ہو اور اوصاف موذن سے متصف ہو اس کو مستقل موذن بنانا چاہئے ؛ ہاں اگر حنفی موذن کی غیر موجودگی میں کبھی غیر مقلد اذان و تکبیر پڑھ دے تو کافی ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔ لیکن کوشش یہ کی جائے کہ ایسی صورت میں بھی مقلدین ہی میں سے جو سب سے زیادہ اہلیت رکھتا ہو اس سے اذان و تکبیر پڑھوائی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند