• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 62914

    عنوان: مجتہد کون ہوتاہے ؟ کیا تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مجتہد تھے یا ان میں کچھ مقلد بھی ؟ کیا غیر مقلدین واقعی ہی فتنہ ہے؟

    سوال: مجتہد کون ہوتاہے ؟ کیا تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مجتہد تھے یا ان میں کچھ مقلد بھی ؟ کیا غیر مقلدین واقعی ہی فتنہ ہے؟

    جواب نمبر: 62914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 186-156/D=3/1437-U صحابہٴ کرام میں سب مجتہد نہیں تھے البتہ جون حضرات فقہاء اور مجتہد سمجھے جاتے تھے دوسرے حضرات دینی مسائل میں انھیں کی طرف رجوع کیا کرتے تھے ایسے فقہا اور مجتہد صحابہٴ کرام کی تعداد بیس سے کچھ زائد ہے، خلفائے اربعہ عبادلہٴ اربعہ ابی بن کعب زید بن ثابت معاذ بن جبل، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہم اجمعین۔ قال في الشامي: الفقہاء منہم أکثر من عشرین کالخلفاء والبادلہ وزید بن ثابت ومعاذ بن جبل وأنس وأبوہریرہ والباقون یرجعن إلیہم ویستفتون منہم (شامي: ۴/ ۴۳۵) غیر مقلدین جو تقلیدکو شرک اور اہل سنت والجماعة ائمہ مجتہدین کو برا بھلا کہتے ہیں اپنے اس طرح کے گمراہ کن نظریات اور بیشمار مسائل میں قرآن وسنت اور اجماع امت کے خلاف کرنے کی وجہ سے گمراہ اور سامان فتنہ ہیں، امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے، احادیث صحیحہ کا بے ڈھڑک انکار کرنے میں بے نظیر فتنہ ہیں، تین طلاق کو ایک طلاق قرار دینے سوتی موزے پر مسح کو جائز کہنے بیس رکعت تراویح کی سنیت کا انکار کرنے سے قرآن وحدیث کے احکام کی شدید مخالفت اجماعت امت کا برملا انکار اور ائمہ مجتہدین کے اجتہادی واستنباطی خدمات کو فضول وبے کار کرہنے کی وجہ سے اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند